ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے baghdad.icro، کے مطابق مولاعلی(ع) کے فرمودات، خطابات اور کلمات کو جمع کرکے نہج البلاغہ کی شکل میں ترتیب دینے والے ابوالحسن محمد بنالحسین بنموسی، جو سید رضی یا شریف رضی،
کے نام سے جانا جاتا ہے
چوتھی ہجری قمری کے معروف عالم دین شریف رضی بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپکا سلسلہ نسب پانچ نسلوں کے بعد
امام موسی کاظم(ع)،سے جاملتا ہے
شیعہ سنی علماء کی نظر میں قابل صد احترام علامہ سید رضی علم لغت، احکام، فقه، نحو اور شاعری میں کمال مہارت رکھتے تھے
شریف رضی ۴۷ برس کی عمر میں «بغداد» میں دار فانی سے کوچ کرگئے اور حرم امام موسی کاظم(ع) اور امام جواد(ع) میں آپکو دفنایا گیا
ویڈیو کے لیے نیچے فارسی لنک پر کلک کریں۔