مصریوں باشندوں کے سرکاٹنے پر جامعہ الازھر کا رد عمل

IQNA

مصریوں باشندوں کے سرکاٹنے پر جامعہ الازھر کا رد عمل

7:21 - February 17, 2015
خبر کا کوڈ: 2859546
بین الاقوامی گروپ: جامعہ الازھر اسلامی مرکز نے لیبیا میں مصریوں کے سر کاٹنے پر داعش کی شدید مذمت کرتے ہویے مصری عوام سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے اینا کے مطابق جامعہ الازھر نے لیبیا میں مصری عیسائی باشندوں کے سر کاٹنے پر شدید غم و غصےا ور دکھ کا اظھار کرتے ہویے کہا کہ یہ وحشیانہ اقدام کسی صورت کسی دین سے تعلق نہیں رکھتا اور یہ صرف چند نفسیاتی بیماردہشت گردوں کی کاروائی ہے جنکے دل پتھر جیسے سخت اوربے احساس ہیں اور روئے زمین پر فساد پھیلانے اور بیگناہوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں
جامعہ الازھر کے بیان میں آیا ہے کہ مصری عوام دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد رہیں اور ان سازشوں کو وحدت سے ناکام بنائیں
اسلامی مرکز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے موثر اقدام کرے
جامعہ الازھر نے پوپ اور مقتولین کے ورثاء سے ہمدردی کا اظھار بھی کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ داعش نے لیبیا میں ۲۱ عیسائی مصری باشندوں کے سرکاٹنے کی ویڈیو جاری کی ہے
ویڈیو کے جاری ہونے کے فورا بعد مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جسمیں داعش کے خلاف کاروائی پر غور کیا گیا.

2857373

ٹیگس: داعش ، مصر ، الازھر
نظرات بینندگان
captcha