امریکہ اور ترکی کے درمیان دہشت گردوں کو تربیت دینے کا معاہدہ طے پاگیا

IQNA

امریکہ اور ترکی کے درمیان دہشت گردوں کو تربیت دینے کا معاہدہ طے پاگیا

22:44 - February 20, 2015
خبر کا کوڈ: 2874708
بین الاقوامی گروپ: امریکہ اور ترکی کے درمیان شامی حکومت کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا اردو کے مطابق مہر نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان شامی حکومت کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے شام کی عوامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں ترکی ، امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور قطر داعش دہشت گردوں کی بھر پور اور کھلے عام مدد کررہے ہیں۔ انقرہ میں امریکہ اور ترکی کے درمیان کئی ماہ کے طویل مذاکرات کے بعد شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت اور تربیت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گردوں  کو تربیت ترکی کی ایک بیس پر دی جائیگی۔ جس کیلئے امریکی محکمہ دفاع نے1200 سے زائد دہشت گردوں کی فہرست مکمل کر لی ہے۔ امریکہ اور ترکی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں "ایک اہم قدم" کہا جا رہا ہے۔ ترکی شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے خواب گذشتہ تین سالوں سے دیکھ رہا ہے لیکن اسے اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ امریکی کانگریس پہلے ہی 5 ہزار دہشت گردوں  کی معاونت اور تربیت کے لیے 5 سو ملین ڈالر امداد کا بل پاس کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ ،اسرائیل اورعلاقہ میں ان کے اتحادی ممالک دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور داعش دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں کے بہانے میں انھیں ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

41676

ٹیگس: داعش ، ممالک ، شام
نظرات بینندگان
captcha