مسلم مخالف بیانات پر آسٹریلین وزیراعظم کی مذمت

IQNA

مسلم مخالف بیانات پر آسٹریلین وزیراعظم کی مذمت

7:17 - February 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2893690
بین الاقوامی گروپ؛ آسٹریلیا میں مسلم علماء نے آسٹریلین وزیراعظم ٹونی ابوٹ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کردی

ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق آسٹریلین وزیراعظم ٹونی ابوٹ نے گذشتہ روز سیکورٹی امور پر تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم کیمونٹی اور علماء نے شدت پسندی کے خلاف درست طریقے سے کوشش نہیں کی ہیں
انہوں نے کہا : ہم سنتے ہیں کہ مغربی حکمران اسلام کو امن کا دین قرار دیتے ہیں کاش ہمارے آسٹریلیا کے مسلمان بھی اسلام کو ایسا پیش کرتے اور دیکھاتے
آسٹریلیا میں عربی کونسل کے سربراہ راندا کاتان نے کہا کہ ایسی باتیں مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے اختلافات بڑھتے ہیں
انہوں نے کہا : ہم اور کس انداز میں دہشت گردی کی مذمت کریں ؟ کس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ ہم نے کوشش نہیں کی ہیں۔
ویکٹوریا مسلم کونسل کے ترجمان کوراندا سیٹ نے بھی وزیر اعظم کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش کے باوجود مسلمانوں کے حوالے سے ایسی بات ہمارے جذبات کو مجروح کرانے کی مترادف ہے
انہوں نے دیگر اداروں  سے بھی کہا کہ وہ وزیراعظم کی اس تقریر کا نوٹس لیں ۔

2890504

نظرات بینندگان
captcha