ایکنا نیوز- روزنامہ «المصریون»،کے مطابق آسٹریا میں سول سوسائٹی کی جانب سے اسلام مخالف قانون سازی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آزادی اظھار اور احترام مذاہب پر زور دیتے ہوئے اسلام مخالف قانون سازی کو نادرست قرار دیا
مظاہرین نے کہا کہ اس قانون کے خلاف یورپ میں انسانی حقوق کے دفاتر کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا
آسٹریا کے پارلیمنٹ میں گذشتہ دنوں ایک قانون پیش کیا گیا جسکے مطابق اسلامی مراکز اور مساجد کو بیرونی امداد لینے سے روکا جاسکے گا البتہ پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ مذہبی ایام اور اسلامی زبح کو قانونی طور پر نہیں روکا جاسکتا ہے
نئےقوانین کو فائنل منظوری کے لیے صدر کے پاس اگلے مہینے بھیجا جائے گا .