انصاراللہ کا ایک وفد ماسکو میں

IQNA

انصاراللہ کا ایک وفد ماسکو میں

10:24 - February 27, 2015
خبر کا کوڈ: 2904365
بین الاقوامی گروپ: روس ذرائع نے رپورٹ دی ہےکہ تحریک انصاراللہ اور اسکی اتحادی پارٹیوں کا ایک وفد روس پہنچا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- روس اخباری حلقوں نے اطلاع دی ہےکہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک "انصاراللہ" کے اعلی عہدیداروں اور تحریک انصار اللہ کی اتحادی پارٹیوں کے ایک وفد نے ماسکو اور صنعا کے درمیان وسیع تعاون شروع پر تاکید کی ہے۔ تحریک انصاراللہ اوراسکی اتحادی پارٹیوں کے وفد نے روسی پارلیمنٹ کے حکام کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ وفد یمن نئی حکومت کے لئے روس کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یمن کی موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے اور تیل کی خریداری سے متعلق سمجھوتہ کا حصول تحریک انصار اللہ کی قیادت میں ماسکو کا دورہ کرنے والے وفد کا بنیادی ہدف بتایا جاتا ہے- ماسکو میں یمن کے وفد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز بہت جلدی تیل سے مالا مال صوبے مآرب کا کنٹرول حاصل کرلیں گی اور اس صورت میں تیل کے میدانوں سے تیل نکالنے کے لئے روس کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ روس یمن کے ساتھ اپنا تعاون شروع کرکے سعودی عرب پر دباؤ ڈال سکتا ہے کیونکہ سعودی عرب اپنے اسٹراٹیجیک مفادات کے لئے یمن کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتا ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک" انصاراللہ" اپنے ملک کے داخلی امور میں سعودی کی مداخلت کی سخت مخالف ہے اور اس کا خیال ہے کہ یمن کے عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا کا حق حاصل ہے جسے وہ ہرقیمت پر استعمال کرکے رہیں گے-

66100

نظرات بینندگان
captcha