ہالینڈ ؛ پھولوں کی تقیسم اور اسلام کا تعارف

IQNA

ہالینڈ ؛ پھولوں کی تقیسم اور اسلام کا تعارف

12:33 - March 01, 2015
خبر کا کوڈ: 2913204
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں کی جانب سے ہالینڈ کے عوام کو پھول پیش کرکے اسلام کا تعارف کرایا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے trtturk،کے مطابق پروگرام «پھول لیجیے، میں مسلمان ہوں » کے ساتھ ہالینڈ میں مسلمانوں نے اسلام کا تعارف کرایا ۔ یہ پروگرام جلد یورپ کے دیگر شہروں میں منعقد کیا جائے گا
اس خوبصورت پروگرام کے انچارج «دوغاکان ارگین»کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لوگ بہت متاثر ہوئے اور ہمارے پروگرام کا مقصد بھی اسلام کے بارے میں منفی خیالات کو مٹانا ہے
انہوں نے کہا : افسوس کہ مسلمانوں کے بارے میں منفی تصورات پائے جاتے ہیں اور اس پروگرام کے زیعے سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسلمان کسی کے لیے خطرہ نہیں اور ہم ملکی ترقی میں دوسروں کے شانہ بشانہ شریک ہیں۔
ارگین کا کہنا ہے کہ دوستی اور محبت ہمارا پیغام ہے اور خوشی ہے کہ ہمارے اقدام کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔

2913066

ٹیگس: عوام ، پھّول ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha