عراق«ذی قار»؛ یونیورسٹی کی قرآنی مقابلوں میں اچھی کاوش

IQNA

عراق«ذی قار»؛ یونیورسٹی کی قرآنی مقابلوں میں اچھی کاوش

12:35 - March 01, 2015
خبر کا کوڈ: 2913206
بین الاقوامی گروپ: زی وقار یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات کے طالبعلم «فیصل مطر» کا قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «العراق نیٹ» کے مطابق مسجد کوفہ کی انتظامیہ اور وزارت اوقاف کے تعاون سے یونیورسٹی سطح پر عراق میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں بیس یونیورسٹیوں کے طلباء شریک ہوئے۔
امام علی(ع) کی جانب سے کوفہ کو دارالحکومت قرار دینے کی سالگرہ اور ولادت  حضرت زینب(س) کی مناسبت سے منعقدہ قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں عراق کی اہم علمی اور قرآنی شخصیات شریک تھیں
مسجد کوفہ کے انتظامی امور کے انچارج  علی ابراھیمی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں وزیر اوقاف اور وزیر تعلیم کے پیغامات بھی سنایے گئے اور مقابلے میں کامیاب طلباء کے علاوہ شہدائے عراق کی فیملز کے درمیان انعامات اور تحائف بھی پیش کیے گئے
زی وقار یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات کے ڈین جابر محسن نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا : مقابلوں میں ہمارے شعبے کے طالب علم فیصل مظر کی کامیابی ایک اعزاز  اور ہمارے شعبے اور یونیورسٹی کی قرآنی کوششوں پر ایک دلیل ہے۔

2910929

نظرات بینندگان
captcha