ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»کے مطابق ہفتے کے دن نیو کاسٹل میں پگیڈا کا مظاہرہ ہوا جسمیں صرف چار سو کے لگ بھگ لوگ شریک تھے
اس مظاہرے کے خلاف گذشتہ روز پگیڈا مخالف لوگوں کے مظاہرے میں دو ہزار سے زائد لوگ سڑکوں پر نکل آئے
مظاہرین پگیڈا مخالف پلے کارڑز اور بینرز کے ساتھ اس تنظیم کی سرگرمیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے
نیوکاسٹل فٹبال ٹیم کے شائقین بھی اس مظاہرے میں شریک نظر آئے۔ پولیس نے افراتفری پھیلانے کی کوشش میں پگیڈا کے پانچ حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پگیڈا کا قیام جرمنی میں عمل میں آیا ہے اور کئی عرصے سے یورپ کے مختلف شہروں میں یہ تنظیم اسلام مخالف مظاہرے منعقد کررہی ہے۔ پگیڈا تنظیم ناروے،سویڈن اور برطانیہ وغیرہ میں بھی اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔