ایکنا نیوز- روزنامه «Huffington Post» کے مطابق فیس بک میں مذکورہ پیج پر لکھا گیا ہے «ہم اپنے مسلم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اسلام مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ».
اس صفحے پر مزید لکھا ہے کہ اس خوف و ہراس کے عالم میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بھائیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔
«امن و صلح ڈھال» کا مقصد ہمسایوں کی حمایت اور مذاہب میں ہم آہنگی ہے ۔ امن ڈھال میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وہ اپنے اقلیتی ہمسایوں کے ساتھ ہیں
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتوں میں مسلمانوں کی جانب سے ایک یہودی عبادت خانے کے باہر بھی امن ڈھال بنانے اور ان سے وابستگی کا اظھار کیا گیا تھا اور اسکے جواب میں مقامی افراد کی جانب سے مسجد کے باہر امن ڈھال بنایا گیا ہے۔
ناروے میں دو لاکھ مسلمان آباد ہیں۔