ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الشرق»،کے مطابق وزارت اوقاف اور ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے منعقدہ قرآنی حفظ مقابلوں میں قطر کے مختلف اسکولوں سے ۲۴ ہزار طلباء اور طالبات شریک ہیں
طلباء کے مقابلے «المنتزه» کے علاقے میں جبکہ اسکولوں کے قرآنی شعبوں کی طالبات «الوعب» کے مقابلے بنت محمد میوزیم کے ہال میں منعقد ہوں گے
اسکولوں میں حفظ قرآن مجید اور تبلیغات اسلامی مرکز کے سربراہ علی حسن کا کہنا ہے : چونویں قرآنی حفظ مقابلوں کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت قرآنی امور پر خاص توجہ دیتی ہے
انہوں نے کہا : مقابلوں میں اس سال گذشتہ سال کی نسبت دو ہزار زیادہ ہیں اور ۳۳۲ اسکول اور تعلیمی ادارے مقابلوں میں شریک ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ طلباء کسقدر قرآنی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں
حسن الموذن کا کہنا ہے کہ مقابلے دو کیٹگری میں منعقد ہوں گے .
جنمیں «الفجر» سے «الشوری» تک کی سورتیں شامل ہیں جبکہ دوسرے شعبے میں سات پاروں کا حفظ مقابلہ شامل ہے
مقابلوں کا آغاز آٹھ مارچ سے ہوگا جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے ویب سائیٹ
«www.qsave.net» پر دیے گئے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔