کینیڈا؛ کمپئین «مسلمان فیملی کو جانیئے» کا آغاز

IQNA

کینیڈا؛ کمپئین «مسلمان فیملی کو جانیئے» کا آغاز

7:22 - March 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2923429
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد مسلمانوں نے اسلام اور مسلمانوں سے واقفیت کے لیے " مسلمان فیملی سے آشنائی" مہم شروع کرکے مقامی افراد کو اپنے گھروں میں دعوت دی ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " اینا" کے مطابق " مسلمان فیملی سے آشنائی" مہم گذشتہ روز سے شروع کیا گیا ہے جو پندرہ مارچ تک جاری رہے گا
اس مہم میں مسلمان مقامی کینیڈین افراد کو گھروں میں دعوت دیکر اسلام اور مسلم کلچر سے آگاہ کریں گے
انجمن اسلام «الاحمدیة» کے مطابق اس کمپین کا مقصد مسلمانوں کے بارے میں نادرست تصورات کو دور کرانا ہے
انجمن کے مطابق چندشدت پسند جاہل افراد نے کینیڈا اور بعض دیگر ممالک میں اسلام کے نام پر قتل و غارت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کو نادرست ثابت کرانے کے لیے اس مہم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اسلامی انجمن کے فیس بک اور ٹویٹر پیج کے مطابق مسلمان اپنے گھر کھول دیں گے اور تمام مقامی افراد کسی  بھی ایک گھر کو انتخاب کرکے مہمان بن سکتے ہیں
اس مہم کے نگران صفوان شودری کا کہنا ہے : کینیڈین پارلیمنٹ کا مسلمانوں کے بارے میں بل پیش کرنا درست نہیں اور معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرانے کے لیے اس مہم کو شروع کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۱ کے سروے کے مطابق کینیڈا میں مسلمانوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے۔

2920037

ٹیگس: مہم ، مسلمان ، کینیڈا
نظرات بینندگان
captcha