ہماری کوشش ہے کہ حکومت اور مدارس کے درمیان تصادم نہ ہو، مولانا طاہر اشرفی

IQNA

ہماری کوشش ہے کہ حکومت اور مدارس کے درمیان تصادم نہ ہو، مولانا طاہر اشرفی

14:48 - March 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2925801
بین الاقوامی گروپ:لاہور میں خیبرپختونخواہ کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ علماء، خطباء، آئمہ مساجد اور مدارس کے مہتمم حضرات کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مساجد اور مدارس کو کوئی خطرہ نہیں بلاوجہ خوف پیدا کرنے والے مدارس، مساجد اور ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ مدارس، مساجد، حکومت اور قومی اداروں کے درمیان تصادم کرنے والوں کو ناکامی ہو گی، رجسٹریشن فارم، مدارس اور مساجد کے معاملات پر حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے کوشش ہے کہ حکومت اور مدارس کے درمیان نصادم نہ ہو اور معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں خیبرپختونخواہ کے علماء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ علماء، خطباء، آئمہ مساجد اور مدارس کے مہتمم حضرات کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مساجد اور مدارس کو کوئی خطرہ نہیں بلاوجہ خوف پیدا کرنے والے مدارس، مساجد اور ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ علماء، خطباء اور آئمہ مساجد کی بلاجواز گرفتاریوں کو روکا جانا چاہیے۔ مدارس، مساجد اور علماء کو اب تنگ کرنے کا سلسلہ روکنا چاہیے۔

444790

ٹیگس: مسجد ، اسلام ، علماء
نظرات بینندگان
captcha