ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- صنعا کی سیکورٹی کمیٹی نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوج کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- منصور ہادی اس وقت عدن میں ہیں جو صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہوئے ہیں-یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور سیکورٹی فورس نے صوبے تعز کی جیل کے انتظامی امور سنبھالنے کی مخالفت کئے جانے کے بعد اس جیل کا محاصرہ اور وہاں کے عہدیداروں کو تبدیل کردیا ہے- انصاراللہ نے اس علاقے میں ائرپورٹ اور عدلیہ کی عمارت کا کنٹرول سنبھال نے کے بعد
نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں اور شہر تعز کے تمام علاقوں اور سرکاری اداروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے- یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے عدن فرار ہونے کے بعد وہاں ملک کی تقسیم کی سازش کے تحت اپنی ایک آزاد حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا- منصور ہادی نے ہفتے کے روز اپنے ایک پیغام میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی تشکیل کی ضرورت پر بھی تاکید کی-اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اتوار کے روز ایک اجلاس تشکیل دے رہی ہے-