ایکنا نیوز- علماء نے ایک اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ حملہ آور ممالک دیر ہونے سے پہلے اس حرکت سے باز آجائیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے: یمن کے خلاف جنگ ایک خوفناک غلطی ہے اور اسکا نتیجہ وحشتناک اختلافات،قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا
اعلامیے میں کہا ہے کہ ایک ملک پر یوں یلغار کرنا تعجب آور ہے اور مشکلات میں اضافے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا،سعودی عرب کو جاننا چاہیے کہ اس فتنے سے وہ خود محفوظ نہیں رہے گا اور خود اسکی بربادی اور تقسیم کا خطرہ موجود ہے لہذا وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے
علماء نے فرقہ واریت کے خطرے کو اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یمن پر حملہ ایک سیاسی جنگ ہے جو صھیونیوں کے مفاد میں ہے
اعلامیے میں گفتگو اور پرامن طریقے سے مسلے کے حل پر زور دیا گیا ہے۔