ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اسلام ٹایمز» کے مطابق کویتی رکن پارلیمنٹ «عبد الحمید دشتی» نے یمن حملوں کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امت میں اختلاف بڑھے گا
کویت پارلیمنٹ کے شیعہ ممبر نے کویت میں سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ کیا تاکہ ان حالات میں فرقہ واریت کو فروغ نہ دیا جاسکے
ایک اور شیعہ ممبر پارلیمنٹ «فیصل الدویسان» نے کہا کہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی شخص کو میڈیا میں جنگ کے مخالف بیان دینے کی اجازت نہیں
کویت کی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ نماز جمعہ میں فرقہ وارانہ خطبوں سے اجتناب کیا جائے.
سروے کے مطابق کویت میں تیس فیصد آبادی شیعوں پر مشتمل ہیں.