عرب لیگ یمنی عوام کی دشمن اور اسرائیل کی حامی تنظیم؟

IQNA

عرب لیگ یمنی عوام کی دشمن اور اسرائیل کی حامی تنظیم؟

16:04 - March 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3060591
بین الاقوامی گروپ:یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ نے آج تک مسئلہ فلسطین کے بارے میں کوئی بھی معمولی سا اقدام انجام نہیں دیا بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے لئے یہ تنظیم کام کررہی ہے اس لئے عرب اقوام کا اس مغربی آلہ کار تنظیم پر کوئی اعتماد نہیں ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- انصارللہ کے رکن نے العالم چینل سے گفتگو میں کہا کہ عرب لیگ در حقیقت عرب اقوام کی ایک دشمن تنظیم ہے جو عرب اقوام کی تباہی و بربادی کا اصلی سبب ہے عرب لیگ  نے شام ، لبنان اور فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی کبھی مذمت نہیں کی ۔ الوزیر نے کہا کہ عرب لیگ کی پالیسی منافقانہ پالیسی ہے عرب لیگ نے ہمیشہ مظلوم عرب اقوام کو دبایا ہے اور ظالم عربوں کا ساتھ دیا ہے۔ اس نے کہا کہ عرب لیگ کو یمن کے خلاف سعودی عرب  کے جنگی اقدام کی حمایت کرنے کے بجائے دونوں عرب ممالک میں صلح کرانی چاہیے تھی ۔ لیکن عرب لیگ کے بعض امریکہ نواز ارکان نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کی حمایت کی ۔ الوزیر نے کہا کہ یمن کے خلاف جتنے بھی ممالک سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں وہ سب کے سب امریکی اتحاد میں شامل اور امریکہ کے غلام اور طرفدار ہیں۔

انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ یمنی قوم کو سعودی عرب کے جلاد شہزادوں پر اللہ تعالی کی مدد سے فتح نصیب ہوگی اور یمنی عوام نے اس سے قبل 6 بار سعودیوں کو شکست دی ہے لیکن اب سعودی حکام امریکیوں، پاکستانیوں، مصریوں، اسرائیلیوں  اور ترکوں کو ساتھ لیکر یمن کے خلاف جنگ کے لئے آئے ہیں تو آنے دیں۔ اس نے کہا کہ یمن کا اللہ مددگار ہے۔

43262

نظرات بینندگان
captcha