کیا عرب فوج غزہ اور فلسطینیوں کی مدد کرے گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

IQNA

کیا عرب فوج غزہ اور فلسطینیوں کی مدد کرے گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

7:47 - March 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3064639
بین الاقوامی گروپ:کیا عرب فوج یمنی عربوں کو مارنے کے لیے بنائی گیی ہے/ یمنی جنگ میں کودنا عقلمندی نہیں

ایکنا نیوز- پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے عرب لیگ فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنرل سیسی سے کوئی پوچھے کہ تمھارے پڑوس میں غزہ کے عوام کو اسرائیل بیدردی سے نشانہ بنا رہا ہے کیا یہ فوج اس سے پنگا لینے کی جرات کرے گی۔ کیا یہ عرب فوج ہے یا سلفی فوج۔
نیوز ون ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے زرداری کے حوالے سے کہا کہ زرداری نے عرب ممالک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ جمع کررکھا ہے اورعزیر بلوچ بھی وہاں موجود ہے لہذا  یوٹرن لیتے ہوئےزرداری اب سعودی عرب حملوں کی حمایت کررہا ہے اور نواز شریف پر بھی عربوں کے بیشمار احسانات ہیں۔ مگر ذاتی احسانات کے لیے کروڑوں لوگوں کی قسمت کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہیے
ڈاکٹر شاہد مسعود یمنی جنگ میں شمولیت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکہ و مدینہ پر جان بھی قربان ہے مگر کسی نے سعودی پر حملہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ حملہ آور ہے اور مفادات کی جنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارے عرب حکمران اپنے ممالک اور عوام میں ناپسندیدہ ہیں اور اپنے ذاتی مفادات اور سیٹوں  کے لیے غیر منطقی فیصلے کررہے ہیں اور انکی حمایت نادرست ہے۔

ٹیگس: یمن ، سعودی ، عرب ، فوج
نظرات بینندگان
captcha