ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش، موصل میں چار اڈوں میں بچوں اور جوانوں کو لوگوں کے سرقلم کرنے اور نفسیاتی اور جسمانی تشدد کی ٹریننگ دے رہے ہیں جنھیں وہ واجب القتل سمجھتے ہیں یا جو اس دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے- داعش دہشتگرد گروہ ان اڈوں میں بچوں اور نوجوانوں کو تشدد آمیز کاروائیاں کرنے اور عراقی فوج کا مقابلہ کرنے کی بھی ٹریننگ دیتے ہیں- داعش دہشتگرد گروہ، کم سن بچوں کو بھرتی کرکے انھیں ٹریننگ دیتے ہیں تاکہ اس گروہ کےلئے وفادار اور محرکات کی حامل افرادی قوت تشکیل دیا جاسکے- کچہ دنوں قبل بھی انٹرنیٹ پر ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں داعش کے رکن ایک بچے کو، ایک مغوی کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا-