سعودی عرب ؛ قرآنی محققین کو خراج تحسین

IQNA

سعودی عرب ؛ قرآنی محققین کو خراج تحسین

8:41 - April 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3102086
بین الاقوامی گروپ: قرآنی شعبوں میں اہم خدمات انجام دینے والے دانشوروں کو نو اپریل کے دن تقریب میں ایوارڈ دیے جائیں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «باب» کے مطابق سعودی عرب کے انجمن قرآن اور ریاض کی  اسلامی یونیورسٹی «محمد بن‌سعود» کے تعاون سے تقریب منعقد ہوگی

پروگرام مسجد الحرام کے خطیب «شیخ صالح بن‌عبدالله بن‌حمید» کی سرپرستی اور یونیورسٹی اساتذہ کے شرکت کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے
انجمن کے رکن محمد بن‌سریع السریع کا اس حوالے سے کہنا ہے: انجمن کی کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب میں قرآنی شعبوں میں اعلی علمی اور تحقیقی شعبوں میں پیشرفت کو ممکن بنایا جاسکے
انہوں نے کہا : اس کوشش کا مثبت نتیجہ نکلا ہے اور بڑی تعداد میں دانشور اور محققین کے علاوہ علمی اداروں نے پروگرام میں حصہ لیا ہے اور اسی حوالے سے منعقدہ تقریب میں اہم خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

3095747

نظرات بینندگان
captcha