ایکنا نیوز- ایرانی حافظ قاری پیمان ایازی جو «حفظ کل قرآن به روایت حفص از عاصم» میں شریک تھا، نے مقابلوں کے بعد ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ججز کا فیصلہ کسی طور میرے لیے قابل قبول نہ تھا
انہوں نے کہا : ججز کمیٹی نے حفظ کے حوالے سے تین بار سوال کیا اور ہر بار میں نے درست جواب دیا
لیکن فیصلہ جو آیا کسی طور درست نہیں تھا
پیمان ایازی نے حفظ مقابلوں کے حوالے سے کہا : مقابلوں میں سومالیہ، سعودی عرب، فلسطین، سوڈان اور قطر کے حافظ بالترتیب اول تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پائے حالانکہ قطر اور سوڈان کے حافظ بعض آیات کو چھوڈ گئے تھے اور بڑی غلطی کے مرتکب قرار پائے اسی طرج سومالیہ اور سعودی عرب کے حافظ بھی جس انداز سے سوالوں کے جواب دیے رہے تھے ایران میں ہوتے تو کسی طور یہ پوزیشن نہ لیتے۔