پاکستان; جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س) میں ہزاروں خواتین کی شرکت

IQNA

پاکستان; جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س) میں ہزاروں خواتین کی شرکت

9:00 - April 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3121198
بین الاقوامی گروپ: مدرسہ فاطمہ زہرا، مدرسہ النرجس اور مدرسہ زینبیہ میں شاندار تقاریب منعقد ہوئیں

ایکنا نیوز- ولادت باسعادت شہزای کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) اور انکے فرزند نامدار حضرت امام خمینی کے یوم ولادت کی مناسبت سے پاکستان بھر کی طرح کویٹہ میں بھی محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مردوں کے پروگرام کے علاوہ علمدار روڑ میں تین بڑِی محفل جشن منعقد ہوئیں جنمیں ہزاروں خواتین شریک تھیں۔
مسجد خاتم الانبیاء میں مدرسہ النرجس (س) کی جانب سے جشن منعقد ہوا جسمیں تلاوت ،منقبت اور تقریر کے علاوہ دیگر دلچسپ پروگرام بھی شامل تھے۔
دوسرا بڑا پروگرام جمعے کے دن مدرسہ فاطمہ زہرا (س)اور مدرسہ زینبیہ میں منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں طالبات اور دیگر خواتین شریک ہوئیں۔
قابل ذکر ہے مذکورہ تینوں مدارس کویٹہ میں اہم موقعوں پر خواتین کے لیے تقریبات منعقد کراتے ہیں اور خواتین میں علم آل محمد (ع)پھیلانے کے حوالے سے یہ مدرسے خواتین میں اچھی شہرت کے حامل ہیں.

ٹیگس: فاطمہ ، جشن ، مدرسہ
نظرات بینندگان
captcha