عراق؛ یونیورسٹیوں میں اسلامی اور قرآنی دروس پڑھانے پر تاکید

IQNA

عراق؛ یونیورسٹیوں میں اسلامی اور قرآنی دروس پڑھانے پر تاکید

9:03 - April 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3121202
بین الاقوامی گروپ: کربلاء شہر کے ایجوکیشن سربراہ جنان الوزنی نے یونیورسٹیوں پر قرآنی اور اسلامی کورسز پڑھانے پر زور دیا

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کربلاء میں گرلز اسکول کے پرنسپل اور ایجوکیشن ڈائریکٹر کی ملاقات میں قرآنی امور کی ترویج پر غور کیا گیا
قرآنی شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے اسکول کے پرنسپل عماد الخزاعی نے ملاقات میں کہا : اس ملاقات کا مقصد اسکول میں قرآنی تدریس کے طریقہ کار اور اساتذہ کی کوششوں سے آگاہ کرانا ہے
ایجوکیشن آفیسر نے وفد کے ہمراہ اس ماڈل اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کی قرآنی سرگرمیوں اور ثقافتی کاوشوں کو سراہا۔
ایجوکیشن آفیسر نے ملاقات میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یونیورسٹی سطح پر قرآنی کلاسوں کا اجراء کیا جائے۔

3107874

نظرات بینندگان
captcha