پارلیمنٹ کی قرارداد پر پاکستانی حکومت نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا: سعودی عرب

IQNA

پارلیمنٹ کی قرارداد پر پاکستانی حکومت نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا: سعودی عرب

12:59 - April 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3122430
بین الاقوامی گروپ:جنرل احمد العسیری کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگوئوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا- سعودی عرب کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگوئوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔ پاک فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا انتظار ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد پر پاکستانی حکومت نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔ پاک فوج کی شمولیت سے آپریشن کو مزید تقویت ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ نے یمن جنگ میں کودنے کی مکمل مخالفت کی ہے۔

43802

ٹیگس: یمن ، سعودی ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha