ایکنا نیوز- روزنامه «الرایة»کے مطابق اس امتحان میں ۷۲ طلباء شریک ہوں گے یہ طلباء وزارت مذہبی امور اور وزارت ثقافت سے حفظ کے تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد شرکت کررہے ہیں
قطر میں قرآنی امور کے سربراہ سالم صالح تویم المری کا اس پروگرام کے حوالے سے کہنا ہے کہ تمام طلباء کو انعامات اور سرٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا
انہوں نے طلباء دلچسپی کے بارے میں کہا: درست تدریس ،نظم و ضبط اور خوبصورت طریقہ کار کی وجہ سے طلباء ان مقابلوں میں شوق سے شرکت کررہے ہیں
المری نے مزید کہا : مذہبی امور کی وزارت کی کوشش ہے کہ قرآنی امور میں سرگرمیوں کو حتی الامکان فروغ دیا جائے
انہوں نے طلباء کے والدین سے ان پروگراموں میں تعاون کی درخواست کی تاکہ بہتر انداز میں حفظ قرآن میں بچوں کی حوصلہ افزائی ممکن ہو۔