ایکنا نیوز- بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماءکو پھانسی دینے کے واقعہ کا پاکستانی دفتر خارجہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے معاملے پر داخلی صورتحال کا محتاط جائزہ لے رہا ہے اور بنگلہ دیش کے اس عمل سے بین الاقوامی تاثرات سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ بھی تعلقات ایسے ہی رہیں تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک مل کر خطے کے لیے کام کر سکیں ۔