ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی " الکوثر" میں «نسیم کربلا» ثقافتی پروگرام کے حوالے سے محفل قرآت کا اہتمام کیا گیا جسمیں عراق سے آیے ہوئے قراء بھی شریک ہوئے
قرآنی محفل میں آستانہ مقدس امام حسین {ع} کے موذن اور قاری رسول العامری ، حرم مطہرکاظمین کے قاری اور پاکستان قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
رسول العامری نے کہا : دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہم قرآنی ثقافت کی ترویج کے لیے کوشش کررہے ہیں
انہوں نے کہا : آستانہ حسینی کی کوشش ہے کہ معاشروں میں قرآنی علوم کو عام کیا جائے
اور اس مقصد کے لیے کئی ممالک میں اسلامی اور قرآنی مراکز قایم کیے گئے ہیں جہاں بین الاقوامی مقابلوں کے علاوہ تجوید،قرآت اور حفظ کے اصول بھی سکھائے جاتے ہیں
« نسیم کربلا» ثقافتی پروگرام کے تحت امام حسین(ع) کے موضوع پر مختلف مقالے اور دیگر مقابلوں کا اعلان کیا گیا جنکے نتایج کا آج اعلان ہوگا۔