ہندوستان: مودی حکومت پرمسلمانوں کا عدم اعتماد

IQNA

ہندوستان: مودی حکومت پرمسلمانوں کا عدم اعتماد

18:08 - April 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3150437
بین الاقوامی گروپ:ہندوستان کے مسلم رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت قابل اعتماد نہیں ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستنان کے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لئے روزگار اور تعلیم کے شعبے میں پانچ فیصد کوٹہ معین کئے جانے کے بارے میں اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ اقلتیوں کے امور میں سابق وزیر نسیم خان نے کہا کہ حکومت، مسلمانوں کے کوٹے کے بارے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی کیوں کہ وہ منظور شدہ پانچ فیصد کوٹے پر بھی عملدرآمد سے کترا رہی ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب اقلیتی شعبے کے ترقی کے وزیر اکناتھ راؤ کھاڈسے نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اقلیتوں کو ان کا کوٹہ دینے کو تیار ہے اور وہ مسلمانوں کے کوٹے پر نظر ثانی نہیں کرے گی۔ گذشتہ برسوں میں محمود الرحمن اور سچر کمیٹیاں تشکیل پائی تھیں جنہوں نے اعلان کیا کہ تعلیم اور روزگار کے شعبے میں مسلمانوں کی صورتحال مایوس کن ہے اور اسی لحاظ سے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا جس کے بعد مسلمانوں کے لئے ایک کوٹہ مخصوص کیا گیا تاہم اس پر عملدر آمد سے حکومت ہر سال مختلف بہانوں سے اپنا دامن بچا رہی ہے۔

68307

نظرات بینندگان
captcha