ایکنا نیوز- ادارہ تعلقات اسلامی اور کلچرل منسٹری کے مطابق ولادت حضرت زهرا(س) کی مناسبت سے ہاشمیہ مسلم ٹاون شعبہ خواتین اور تدریس القرآن فیصل ٹاون کے تعاون سے خانہ فرہنگ ایران میں مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا
تلاوت کلام الہی ، نعت بحضور سرور کونین (ص) اور حضرت زهرا(س) کی شان میں منقبت خوانی کے بعد
معروف شاعر خرم خلیق نے شعر خوانی کی جسکے بعد پروفیسر مظفرعلی کشمیری نے حضرت فاطمہ (س) کے حوالے سے علامہ اقبال کا کلام پیش کیا
«متحده علماء محاذ» کے حجتالاسلام نیرعباس جعفری نے سیرت زہرا (س) کے موضوع پر خطاب کیا ۔
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر نے سیرت النبی (ص) اور حضرت فاطمہ (س) کے موضوع پر اظھار خیال کے بعد کہا کہ آج اسلام محمدی سے خوف زدہ قوتیں دنیا بھر میں اسلام کے چہرے کو خراب کرنے کے لیے سازشوں پر عمل پیرا ہیں
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ یا دشمنی بھی در اصل اسلام کی قوت سے گھبرانا ہے اور اسی وجہ سے ایران کے خلاف بھی سازشوں کا ایک سلسلہ جاری ہے
فیصل ٹاون کے مدرسہ ہاشمیہ کی خواتین اور طالبات میں شعر خوانی کا مقابلہ بھی اس پروگرام کا حصہ تھا
اسلام آباد کی«قائد اعظم» یونیورسٹی کے قرآنی مقابلوں میں اول آنے والا طالب علم قاری حسین علی نے بھی اس پروگرام میں اعزازی طور پر تلاوت کا شرف حاصل کیا۔