ایکنا نیوز- گذشتہ روز کوئٹہ سٹیلایٹ ٹاون بس اڈے میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے تین مومنین کی شہادت پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اینٹلی جنس رپورٹ طلب اور مجرموں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے
شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا نے حکومت کی نااہلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے مگر کویٹہ شہر میں یہ دہشت گرد گروپ سب کےسامنے آزادنہ سرگرمیاں اور کاروائیاں کررہا ہے انکے خلاف آپریشن نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف حکومت زائرین کو سیکورٹی اور قافلوں کی اجازت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے تو دوسری جانب الٹا زائرین کو کوستی ہے کہ وہ بغیر پرمٹ کے سفر کیوں کرتے ہیں ؟