تاجیکستان میں حجاب پر مزید سخت پابندی

IQNA

تاجیکستان میں حجاب پر مزید سخت پابندی

8:18 - May 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3240045
بین الاقوامی گروپ: صدر مملکت کی جانب سے حجاب پر پابندی کو سخت کرنےکا حکم دیا گیا ہے

ایکنا نیوز- تاجیکستان اخبارات کے مطابق تاجیک خفیہ اداروں کے اہلکار سادہ لباس میں ملبوس بازار اور مارکیٹ وغیرہ سے حجاب اور مذہبی لباس ضبط کررہے ہیں اور اس اقدام کو ثقافت کی بقاء کا نام دیا جارہا ہے
دوشنبہ میٹرو پولیٹن کی جانب سے ایک قومی لباس متعارف کرایا گیا ہے جو کسی طور اسلامی لباس سے مطابقت نہیں رکھتا
«فیض النسا واحد اوا» جو معروف قانون دان ہے کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام کی ترویج سے خوف زدہ ہے
اور ایسے اقدامات کے نتایج خطرناک ہوسکتے ہیں
.
ملک میں  95 فیصد مسلمان رہتے ہیں لیکن اسلام مخالف اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
صدر امام علی رحمان کے اس بیان کے بعد کہ حجاب ایک تقلید ہے اور خواتین قومی ثقافت کو اپنائیں ۔ اسلام مخالف سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے
تاجیکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہونے کے باوجود  ایسے اقدامات میں اضافہ تشویشناک قرار دیا جارہا ہے
حزب اسلامی تاجیکستان کی سرگرمیوں پر سختی کی جارہی ہے اور مختلف اسلامی پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے
تاجیکستان میں عوام کے رجحان کے برعکس سیکولر نظام نافذ ہے۔

3233867

نظرات بینندگان
captcha