اسلام مخالف گروپ پگیڈا لیڈر کی معذرت

IQNA

اسلام مخالف گروپ پگیڈا لیڈر کی معذرت

12:23 - May 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3248347
بین الاقوامی گروپ: جرمنی میں مسلم مخالف مظاہروں میں پیش پیش سابق پگیڈا لیڈر«کاٹرین ارٹل» نےمسلمانوں سے معذرت خواہی کی ہے

ایکنا نیوز- واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سابق پگیڈا لیڈر«کاٹرین ارٹل»،نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یورپ میں نفرت پھیلانے کے حوالے سے وہ مسلمانوں سے معذرت خواہ ہے
ارٹل کا کہنا ہے : تمام امن پسند مسلمان اور مہاجروں سے جو جرمنی میں سکون سے رہ رہے ہیں ان سے میں معذرت چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا : جو لوگ پگیڈا میں مصروف عمل ہیں ان سے بھی عرض ہے کہ وہ اس غلط راستے کو ترک کر دیں

ارٹل کا کہنا ہے کہ میں خود کو بھی قصور وار سمجھتی ہوں اور اپنی حد تک کوشش کرونگی کہ اس مسئلے کو حل کروں
انہوں نے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اسلام مخالف پروپیگنڈوں کو بند کریں
پگیڈا کے حامیوں کے لیے ارٹل کی باتیں ایک دھچکے سے کم نہیں اور وہ ان باتوں پر حیران اور پریشان نظر آتے ہیں ۔
پگیڈا گروپ اسلام مخالف تحریکوں میں پیش، جرمنی اور یورپ میں متعدد اسلام مخالف مظاہرہ منعقد کرچکا ہے۔

3246155

نظرات بینندگان
captcha