داعش دنیائے اسلام کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے

IQNA

داعش دنیائے اسلام کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے

21:19 - May 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3255043
بین الاقوامی گروپ:ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ داعش، دنیائے اسلام کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے پیر کو استاد شہید مرتضی مطھری کی پانچ کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید خوارج اور قدامت پسندوں کی جانب سے ہوشیار تھے اور ان کا خیال تھا کہ خوارج کے چھوٹے سے گروہ کے افکار جو سطحی ہیں اور قدامت پسندی پر استوار ہیں، ہمیشہ تاریخ میں موجود رہے ہیں- ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شہید مرتضی مطھری آزادی پر تاکید کرتے تھے اور سماج کی ترقی کا ایک اہم عامل آزادی کو سمجھتے تھے، کہا کہ یہ موضوع خاص طور سے گذشتہ سو برسوں کے دوران معاشرے میں اٹھا ہے جسے شہید مطھری کے آثار میں دیکھا جا سکتا ہے- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ شہید مطہری عدل و انصاف کے حوالے سے بہت فکر مند رہتے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ دو مئی، شہید مرتضی مطھری کی شہادت کی تاریخ ہے اور اس دن کو ایران میں یوم معلم کے طور پر منایا جاتا ہے- واضح رہے کہ عظیم اسلامی فلسفی استاد مرتضی مطھری کو عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں نے دو مئی انیس سو اناسی کو شہید کردیا تھا۔

69254

نظرات بینندگان
captcha