ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشاب کی ضلعی نائب ناظمہ محترمہ صائمہ قدیر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو اس کا جائز حق اور مقام دیا ورنہ اس سے بیشتر معاشروں میں عورت کو کبھی بھی برابری کے حقوق میسر نہ تھے، بلکہ زمانہ جہالت میں خواتین کے ساتھ برتا جانیوالا سلوک نامناسب تھا۔ خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ عورت کو جو عزت اسلام نے دی وہ کسی اور مذہب میں نہیں ملی۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام ہی خواتین کو عزت و وقار کا مقام دیتا ہے، خواتین نے دور نبویؐ اور بعد کے ادوار میں اقامت دین کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے ناظمہ خوشاب سمیرا مشرف، شائستہ ظفر اور مس رفعت نے خطاب کیا۔