ایکنا نیوز- شفقنا-سعدحریری نے اپنے اس بیان میں لبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حتی لبنان کی حمایت کے لئے بھی تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے مجاہدین کی مدد نہ کریں- سعد حریری کا یہ بیان منگل کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اہم خطاب کے موقع پر سامنے آیا ہے- سعد حریری نے تاکید کی ہے کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ شروع ہونے کی خبر سے بھی وحشت زدہ ہیں- المستقبل پارٹی کے سربراہ نے لبنان اور لبنانی عوام کی حمایت کے لئے حزب اللہ کی پیشگی جنگوں پر اعتراض کیا۔ سعد حریری کا کہنا تھا کہ چونکہ لبنان اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری فوج پر ہے، لہذا تکفیری دہشتگردوں سے جنگ میں فوج کو تنہا چھوڑ دینا چاہئے- آل سعود کے لبنانی اتحادی، جو صرف اپنی جان بچانے کے لئے لبنانی عوام کے مسائل و مشکلات میں شریک ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں اور پیرس و ریاض کے محلوں میں عیش و آرام کی زندگی گذار رہے ہیں، کا خیال ہے کہ دہشتگردوں کو لبنان پر قبضہ کر لینے دینا چاہئے اور پھر صرف فوج اور سیکورٹی اہلکار ان سے جنگ کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالیں- ماہرین کا خیال ہے کہ سعد الحریری کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ سعودیوں اور صیہونیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد ہر روز لبنان پر قبضہ کرنے اور وہاں حکومت تشکیل دینے کی دھمکی دے رہے ہیں اور لمبے عرصے سے لبنان پر حملہ کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں لبنان کی سرحدوں کے آس پاس ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور اگر حزب اللہ کے جانبازوں، فوج اور سیکورٹی اہلکاروں یعنی فوج، قوم اور حزب اللہ کی قربانیاں نہ ہوتیں تو تکفیری دہشتگرد اب تک بیروت میں پریڈ کر رہے ہوتے-