ایکنا نیوز- نیوز چینل «المیادین» کے مطابق یمن کے شمال میں شیعہ نشین صوبے صعدہ میں سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں تاریخی مسجد امام هادی(ع) کو نشانہ بنایا گیا ہے
اسی طرح ایک اور تاریخی مقام «بابالیمن» کو بھی تباہ کردیا گیا
صعدہ کے علاقے «البقع» پر بھی سعودی فورسز کی جانب سے ۱۶۰ گولے داغے گئے
ہفتے کے روز صبح سویرے ہی سے شیعہ نشین صوبے صعدہ کو وحشیانہ انداز میں بمباری کا نشانہ بنایا گیا جسمیں متعدد خواتین اور بچوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلا عات ملی ہیں۔
المایدین کے نمائندے کے مطابق بم باری کی وجہ تمام رابطے کٹ کیے ہیں اور درست صورتحال سے باخبر ہونا ممکن نہیں رہا ہے
دیگر علاقے جیسے «الیتمه» اور «زنجار» کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔