ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق ہفتہ سولہ مئی کو عید بعثت کے حوالے سے جشن کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں ایران کے معروف قاری مہدی جوکاراور انڈونیشیاء کے ہاشم روغنی اور مسعود سیاح گرجی خصوصی طور پر شریک اور تلاوت کا شرف حاصل کریں گے
الہدی قرآنی مرکز اور رایزنی کے تعاون سے منعقدہ اس پروگرام میں ملایشیاء کے مختلف قرآنی مراکز اور اہم قرآنی دانشور سرکت کریں گے۔
قرآنی مرکز «الهدی» اور «نشید» سنٹر کی جانب سے تواشیح پیش ہوگا
پروگرام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع اور سات بجے اختتام پذیر ہوگا
اس پروگرام میں رایزنی مرکز کے سربراہ علی اکبر ضیائی، پیغمبر اکرم(ص) کی سیرت اور امت میں وحدت کے موضوعات پر اظھار خیال کریں گے۔