افغانی قاری: ایران میں قرآنی مقابلوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے

IQNA

افغانی قاری: ایران میں قرآنی مقابلوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے

18:21 - May 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3304606
بین الاقوامی گروپ: بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک افغانی قاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی افتتاحی تقریب میں شرکت قرآنی مقابلوں کو اہمیت دینا ہے

ایکنا نیوز- تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک افغانی قاری سید محمد کبیر حیدری نے مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظھار کیا
چھبیس سالہ قاری کا کہنا ہے : میں بچپن سے قرآن سیکھنے کا شوقین تھا اور قرآن سیکھنا شروع کیا ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قرآنی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں اور انہیں مقابلوں میں ملکی سطح پر اول آنے کی وجہ سے آج وہ ان مقابلوں میں شرکت کررہا ہے

سیدمحمد کبیر حیدری نے کہا: میں مصری قاریوں کو شوق سے سنتا ہوں مگر استاد شحات محمد انور ایک منفرد قاری ہیں ۔
انہوں نے کہا : پہلی بار ان مقابلوں میں شریک ہوں اور قرآنی خدمات اور اہمیت کو دیکھ کر تعجب ہوا۔


قرآن استادوں کو بھی شریک کرنا چاہیے


افغانستان کے قاری نے تجویز پیش کی کہ دیگر اسپورٹس مقابلوں کی طرح قرآنی مقابلوں میں بھی شرکت کرنے والے قاریوں کے اساتذہ کو شرکت کا موقع دینا چاہیے تاکہ انکی بھی حوصلہ افزائی ہو۔

3304185

نظرات بینندگان
captcha