ملک میں داعش کی موجودگی کا امکان مسترد

IQNA

ملک میں داعش کی موجودگی کا امکان مسترد

19:27 - May 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3304619
بین الاقوامی گروپ:پاکستان میں داعش کی موجوگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں ملک میں امن و امان کو بحال کیا جائے گا

ایکنا نیوز- ملک میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے بار بار میڈیا میں آنے والی خبروں پر انھوں ںے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو خوف ہراس میں مبتلا کرنے والے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں اسمائیلی برادری کی بس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران نے واقعے میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ نے مسترد کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کلر سیعدہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اور دہشت گردوی کو شکست دیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

1021245

ٹیگس: داعش ، پاکستان ، امکان ، رد
نظرات بینندگان
captcha