ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الحدث نیوز» کے مطابق لبنانی سلفی ملا احمدالاسیر اپنے ٹویٹ میں لکھتا ہے : «تم جوکہتے ہو کہتے رہو مگر خدا کی قسم مجاہدین دولت اسلامی (!) کے مقدس لہو مجھے رسول اللہ(ص) کےشہید اصحاب کی یاد دلاتا ہے»!
حکومت کو مطلوب فراری سلفی ملا نے داعش سے کہا ہے کہ وہ رمادی میں عوام کا خیال رکھے اور دعا کی ہے کہ مجاہدین میں وحدت پیدا ہو۔
یہ سلفی ملا اس حالت میں یہ خیال پیش کرتا ہے جہاں رمادی میں گذشتہ روز داعش کے ہاتھوں دو سو بیگناہ عوام مارے گئے ہیں جنمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملا احمد الاسیر دہشت گردی اور لبنانی فوجیوں کے قتل اور ممنوعہ اسلحوں کی اسمگلنگ میں حکومت کو مطلوب ہے ۔