ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے trtturk،کے مطابق سوئیڈن کے شہر " اوپسالا" میں پگیڈا کے مظاہرے میں لوگوں کی انتہائی محدود تعداد نے شرکت کی ہے
اوپسالا جو سویڈن کے شمال میں واقع ہے اس شہر میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔
جنوری ۲۰۱۵ کو سویڈن کے شہر " مالمو" میں بھی پگیڈا نے مظاہرہ کیا جسمیں بہت کم لوگ شریک ہوئے تھے اور بعد میں پگیڈا پر کافی اعتراضات بھی کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ مارچ ۲۰۱۵ کو پگیڈا تنظیم نےسویڈن میں بڑے مظاہروں کی دعوت دی تھی مگر عوام نے بری طرح سے اس دعوت کو رد کیا تھا اور نتیجے میں پگیڈا کے مظاہرے میں صرف چار لوگ شریک ہوئے تھے.