اٹلی میں صحافی داعش پر لکھتا لکھتامسلمان ہوگیا

IQNA

اٹلی میں صحافی داعش پر لکھتا لکھتامسلمان ہوگیا

12:32 - May 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3306622
بین الاقوامی گروپ: اٹلی کے معروف صحافی پیٹر آنجلو بوٹافو نے ، داعش کے حوالے سے کتاب لکھنے کے دوران متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- اٹلی میں ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق اٹلی کے معروف صحافی پیٹر آنجلو بوٹافو جو اخبار
«ایل فولیو» میں رائٹر ہے حالیہ دنوں « وحشیانه صلیبی جنگیں ، اسلام کی جنگ اور اسلامی خلیفہ شہر روم کے دروازے پر» پر کتاب لکھ چکی ہے اسمیں داعش اور تکفیری گروپوں پر بھی کام کرچکا ہے
نامور پبلشر «بومپیانی» کی شائع کردہ اس کتاب میں مصنف  واضح طور پر تکفیریوں سے بیزاری کے اظھار کے ساتھ اسلام سے متاثر ہوکر قبول اسلام کا اعلان بھی کرتا ہے
وہ لکھتا ہے : جس دین میں ایک بیگناہ کاقتل بغیر کسی رنگ و مذہب کے پوری انسانیت کے قتل سے تعبیر کیا گیا ہو کیسے اس میں یہ مظالم جائز ہوسکتے ہیں ؟
وہ لکھتا ہے کہ یہ وحشی گروہ خود مغرب کے ہاتھوں نہیں بلکہ اپنی موت مر جائے گا اور گویا یہ تدریجی خودکشی کے عمل پر گامزن ہے

بوٹافوکو اپنا اسلامی نام  جعفر انتخاب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ انہوں نے اسلام کو پہچان لیا ہے اور اب وہ اس کو دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔

3305697

ٹیگس: اسلام ، داعش ، صحافی ، کتاب
نظرات بینندگان
captcha