ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے salamnews.org، کے مطابق دو سو چالیس ملین آبادی پر مشتمل ملک انڈونیشیاء میں واقع بعض مساجد اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بے مثال ہیں
بعض مساجد پر ایک نظر :
باندا آچہ شہر کی «مسجد بیتالرحمن»
سال 1873 کو جب ہالینڈ نے اس شہر پر حملہ کیا تو اس مسجد کو آگ لگائی گئی۔ لیکن بعد میں ہالینڈ نے خود اس مسجد کی دوبارہ تعمیر کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سونامی کے بدترین واقعے میں اس مسجد کو نقصان نہیں پہنچا
۔۔
مغربی صوبہ جاوا کی «مسجد الایرسیاد»
اسلامی طرز تعمیر کی اس مسجد کو خوبصورت محرابوں سے آراستہ کیا گیا ہے مسجد کے اندرونی حصے کو قدیم اور بیرونی حصے کو جدید طرز پر تعمیر اور تزیین کی گئی ہے
۔۔۔
جکارتہ کی «مسجد استقلال»
یہ دنیا کی بڑی مسجدوں میں شمار ہوتا ہے اور دس ایکڑ پر مشتل اس مسجد کی خوبصورتی قابل دید ہے۔