ایکنا نیوز- بمبئی میں خانہ فرہنگ ایران کے مطابق مہاراشٹر میں کانگریسی رہنما جتن میں مصروف ہیں تاکہ دوبارہ مسلمانوں کے ووٹ کو اپنے حق میں حاصل کرسکے
اس حوالے سے مہاراشٹر میں کانگریسی رہنما اشوک چوہان نے گرانٹ روڑ پر واقع جامعہ قادریہ میں مسلمان لیڈروں سے ملاقات کی اور ٘مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مسلمانوں سے گذشتہ اداوار میں کیے گئے نارواسلوک پر شرمندگی کا بھی اظھار کیا۔
بھارت میں مسلمان عام طور پر کانگریس کی جانب زیادہ مائل ہے کیونکہ متعصب ہندو پارٹیوں کے برسر اقتدار آنے سے انہیں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔