ایکنا نیوز- سعودی وزارت داخلہ نے واقعے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مسجد کے باہر سیکیورٹی فورسز کو ایک گاڑی پر شبہ ہوا۔
سیکیورٹی اہلکار گاڑی کی جانب بڑھنے لگے جس پر گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اس گاڑی کا ڈرائیور تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے دمام میں خود کش حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
عینی شاہد احمد نے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے وقت وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ مسجد کے قریب موجود تھے.
دھماکے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیے اور تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔