ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «mansheet.net»،کے مطابق « قرآن و سنت کے علمی معجزے»کے عنوان سے گیارواں بین الاقوامی سیمینار میڈریڈ کے علمی ثقافتی اسلامی مرکز میں چھ سے آٹھ جون تک منعقد ہوگا
اس سیمینار میں قرآنی قوانین کے معجزے،طب اور حکمت میں قرآن و سنت کے اعجاز،اسپیس ٹیکنالوجی اور علوم میں قرآنی معجزے،بری اور بحری علوم میں قرآنی علوم کے علاوہ دیگر اجتماعی علوم اور اور قرآنی پیشن گوئیوں کے حوالے سے موضوعات شامل ہیں۔
سیمینار عالمی انجمن قرآنی علوم اور علمی، ثقافتی اور اسلامی مرکز میڈریڈ کے علاوہ کاتولینیا،گرانادا اور کرونا کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے
انجمن علوم قرآنی کے سیکریٹری عبدالله المصلح، کا کہنا ہے کہ اس سیمینار میں تین سو سے زائد مسلم اور غیر مسلم اسکالر اور محققین کی شرکت متوقع ہے ۔