داعش کو دنیا کے 100 ممالک سے افرادی قوت مل رہی ہے. بان کی مون

IQNA

داعش کو دنیا کے 100 ممالک سے افرادی قوت مل رہی ہے. بان کی مون

14:55 - May 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3309249
بین الاقوامی گروپ:داعش دہشت گرد گروہ دنیا کا خطرناک ترین گروہ ہے جسے دنیا کے 100 ممالک سے افرادی قوت اور تعاون مل رہا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ دنیا کا خطرناک ترین گروہ ہے جسے دنیا کے 100 ممالک سے افرادی قوت اور تعاون مل رہا ہے۔ داعش کے پاس 100 ممالک سے 25 ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق داعش کی صفوں میں بیشمار دہشت گردوں کی شمولیت امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے اور امریکہ اور سعودی عرب، ترکی، قطر اور اردن نے داعش دہشت گردوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ترکی آج بھی داعش دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے تعاون سے فوجی تربیت دے رہا ہے۔

45794

نظرات بینندگان
captcha