ایکنا نیوز- ابوذر ابراھیمی نے ایکنا نیوز ایجنسی کے دورے میں مختلف شعبوں کا معاینہ کیا۔
انہوں نے اس دورے میں ایکنا سے گفتگو میں کہا کہ صحافیوں کا انٹرویو کے شعبے میں صلاحیت کا رکھنا ضروری ہے اس حوالے سے اچھی اور کافی معلومات،موضوع پر گرفت اور اہل علم سے نشستیں مفید ہیں ۔
انہوں نے گفتگو میں مزید کہا کہ انقلاب سے پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ شیعوں کا قرآن مختلف ہے مگر انقلاب کے بعد بہت حد تک لوگ اس حقیقت کو جان چکے ہیں کہ اس طرح کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
.
قرآن کریم؛ مسلمانوں کا مشترکہ سرمایہ
ابراهیمی ترکمان نے قرآن مجید کو امت میں اتحاد کا زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا :ائمه اطھار اور نهجالبلاغه سب میں مشترک نہیں اور یہ قرآن کا امتیاز ہے کہ اسپر سارے مسلمان متفق ہیں
ادارہ ثقافت کے سربراہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ قرآن کا درست ترجمہ اور تفسیر ہو اور من پسند اور کمزور دلیلوں اور پہلووں سے پرہیز کیا جائے ۔
ایکنا اور ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی میں تعاون پر تاکید
ابراهیمی ترکمان نے ایکنا اور ادارہ ثقافت کے درمیان تعلقات کے حوال سے کہا کہ ضروری ہے کہ مشترکہ اہداف کے لیے دونوں اداروں میں ہم آہنگی اور یکسوئی کو مستحکم اور استوار کیا جائے۔