ایکنا نیوز- ابراھیمی ترکمان نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع کی مناسبت سے دنیا کے مختلف ممالک کے کچلرل اداروں میں وہاں پہ مقیم ایرانی اور دیگر مقامی لوگوں کے لیے قرآنی اور اسلامی پروگرامز منعقد ہوں گے۔
هفته قرآن اور آٹھ ممالک کی میزبانی
ابوذر ابراهیمیترکمان نے ثقافتی مرکز کے پروگراموں کے حوالے سے کہا کہ قرآنی نمایشگاہ اور تبلیغی نشستوں کے حوالے سے آٹھ ممالک کے مہمانوں کی میزبانی کا شرف ایران حاصل کررہا ہے
اس حوالے سے قرآنی نمایشگاه «قرآن در آئینه هنر» میں خطاطی،مصوری ، منبتکاری، میناچر، ترکی (آنکارا، ارزروم)، تیونس، بوسنیا، روس (ماسکو، تاتارستان، باشقیرستان)، اسپین، قزاقستان، اورآسٹریا میں منعقد ہو گا۔
اور تمام خواہشمند اہل فن «قرآن در آئینه هنر» نمایشگاہ میں اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔
ایکنا کے تعاون سے بیرونی ممالک میں قرآنی تصویری نمائش
انہوں نے کہا کہ ایکنا کے تعاون سے قرآنی تصویری نمائش بیرونی ممالک میں منعقد کرانے کے حوالے سے ایکنا کے سربراہ حمید صابرفرزام، سے گفتگو جاری ہے
چودہ ممالک میں قرآنی دانشورں کی روانگی
ابراھیمی نے کہا کہ ایرانی قاری،حافظ اور تواشیح کے گروپ بھی مختلف ممالک جیسےفرانس، قزاقستان، ترکی (آنکارا، استانبول، ارزروم)، پاکستان(کراچی، لاهور، اسلامآباد)، هندوستان(دهلی، بمبئی، حیدرآباد)، کرغیزستان، چین(شانگهای)، عراق، جارجیا، یوگنڈا سری لنکا، کروشیا، زامبیا اورتھائی لینڈ بھیجوانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔