ایکنا نیوز- شیعوں کے خلاف پروپیگنڈہ اگرچہ تاریخ کا حصہ آرہا ہے مگر یمن پر آل سعود کے حملوں کے ساتھ ہی افریقی ممالک میں وہابی تبلیغی ملاوں کے پروپیگنڈوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے.
مفلوک الحال افریقی ممالک کی مساجد اور مراکز کے علاوہ سوشل میڈیا پر دن بہ دن شیعوں اور ایران کے خلاف پروپیگنڈہ بڑھتا جارہا ہے.
مشاہدوں اور تجربوں سے ثابت ہوا ہے کہ جب بھی استعمار اور امریکہ کی جانب سے شیعوں کے خلاف اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے تواسکی شرعی جواز کا ٹھیکہ وہابی ملاوں نے اپنے ذمے لیا ہے
کہا جاتا ہے کہ سیرالئون میں وہابی طرز فکر سے وابستہ ریڈیو «صوت الاسلام» آل سعود حملوں کے ساتھ ہی ان موضوعات پر بھرپور انداز میں پروپیگنڈہ کررہا ہے
-شیعہ مذہب بڑھتا جارہا ہے اس سے مقابلہ ضروری ہوگیا ہے۔
-شیعہ یہودیوں سے نزدیک ہے اور ان میں مشترکات ہیں۔
-معروف وہابی تبلیغی ملاعمر فاروقباه مسلمانوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ سنت کی حفاظت کے لیے شیعہ رافضیوں کو روکا جائے۔
- یمن حملوں کی حمایت اور شیعوں کو خطرہ بتایا جارہا ہے۔
- شیعوں پر توہین صحابہ اور توہین ازواج پیغمبر کے الزامات۔
- بتایا جارہا ہے کہ شیعہ قبلہ تبدیل اور مکہ و مدینہ تباہ کرکے کربلاء کو قبلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
-آل سعود کی حمایت،شیعوں اور حوثیوں کی مذمت کے لیے مساجد کو پابند کیا جارہا ہے۔
ان حالات میں اس بات کا شدید خطرہ بڑھتا جارہا ہے کہ عربی - غربی اس سازش کے نتیجے میں نفرت کی ایک نئی فضاء پیدا اور افریقی ممالک میں شیعہ اور ایران مخالف مسائل کا ایک عظیم بحران جنم لے سکتاہے۔